پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر میں 600کلومیٹر تک مار کرنے والے رعد ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جنگی ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک اور کامیابی سمیٹ لی۔فضا سے زمین اور سمندر میں مار کرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فضا سے زمین اور سمندر میں مار کرنے والے کروز میزائل رعد ٹو تجربہ کیا۔ جس میں کامیابی پاکستان کا مقدر بنی اور میزائل نے باآسانی اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔

کروز میزائل رعد ٹو زمین اور سمندر دونوں کے اہداف کو چھ سو کلومیٹر تک باآسانی اپنا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو کہ پاکستان کی مسلح افواج کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔

کروز میزائل کے تجربے کی تقریب میں ڈی جی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن اور نیسکام کے چیئرمین سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے علاوہ مسلح افواج کے چیئرمین اور چیفس نے نیسکام کے حکام اور انجینیئرز کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>