27فروری کو شاہینوں کی جانب سے گرائے گئے بھارتی جہاز کے حصے نمائش کیلئے پیش

پاکستان کی سرحدی حدود میں دراندازی کرنے پر 27 فروری کو پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کی نمائش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر اپنے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں 27 فروری کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کے اور میزائل کے ٹکڑے نمائش کے لیے پیش کر دئیے گئے ہیں۔
پاک فضائیہ کے حکام نے بھارتی ‘مِگ 21’ کے میزائل آر 73 اور آر 77 اور دیگر حصوں کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔

نمائشی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے اعلی حکام نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک اہم اور بھارت کے لیے عبرتناک دن ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اُس روز بھی ہمیشہ کی طرح بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا گیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ ملکی دفاع کے لیے کام کرتے رہے گے۔

جبکہ دوسری جانب  27 فروری کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ جاری کیا ہے۔ جس میں مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ‘اللہ اکبر’ میں اپنی ہی آواز کا جادو جگایا ہے۔
جاری کردہ نغمہ میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان بیان کی گئی ہے۔ جس میں پاکستان کی مسلح افواج نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=_7F4mchJV6c&feature=youtu.be


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>