پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے نظر ثانی پروگرام پر معاملات طے پاگئے

پاکستان کی معیشت مستحکم، آئی ایم ایف نے اعلان کردیا
آئی ایم ایف نے پاکستانی معاشی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کردیا، پاکستان کو 450 ملین امریکی ڈالر کی قسط جلدجاری ہونے کا امکان۔


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے نظر ثانی پروگرام پر معاملات طے پاگئے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف سٹاف کےد رمیان جاری مزاکرات جارہی ہیں جس میں پاکستان حکام آئی ایم ایف سٹاف کو معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر اعتماد میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے، آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام آئی ایم ایف پروگرام کے دوسرے نظر ثانی سیشن میں سٹاف لیول اگریمنٹ پر پہنچ چکے ہیں۔
اس اگریمنٹ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 450 امریکی ڈالر کی قسط اپریل کے شروع میں ملنے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے پری ریلیز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام افواہوں کو دفن کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے پاکستانی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا ، یہ پاکستان کیلئے ایک خوشی کی خبر ہے الحمد اللہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مستحکم گروتھ کا زمانہ پاکستان کا انتظار کررہا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>