وزیراعظم کااوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم عمرا ن خان نے عوام کے سوالات پر براہ راست جوابات کے سیشن کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دفتر خارجہ اور سفارتخانے بہتر ین کام کر رہے ہیں، ایسا محسوس ہوا جیسے پورے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے ہماری ایمبسیز بہترین کام کر رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک چیز کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے سفارت خانے اور دفتر خارجہ نے بہت زبردست کام کیا ہے ، انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بہت بہترین انداز میں اٹھایا ہے، اصل میں وہ پروگرام براہ راست نشر نہیں کیا جانا چاہیے تھا، اس کے تھوڑے سے پوائنٹس بھیجنے چاہیئں تھے۔
Climbing down pic.twitter.com/qYTMSasIdi
— Hasan Zaidi (@hyzaidi) May 11, 2021
عمران خان نے کہا کہ اس بات سے ایسے لگا جیسے پورے دفتر خارجہ کو بھی برا بھلا کہہ رہا ہوں، مگر ایسا نہیں ہے وہ زبردست کام کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے ما تحت ایک پورٹل بنایا جائے گا ، شاہ محمود کے ماتحت خصوصی افسر ہو گا جو ساری شکایات ایمبیسی حل نہیں کرتی وہ یہاں آئیں گی۔
Prime Minister Imran Khan announced establishment of a dedicated portal for #OverseasPakistanis to be headed by the foreign minister, where complaints could directly be made if an embassy or foreign mission did not respond.#APPNews #آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ @PakPMO pic.twitter.com/aJldW9vMpj
— APP ?? (@appcsocialmedia) May 11, 2021
انہوں نے کہا کسی بھی اوورسیز کو مسئلہ ہو تو وہ شاہ محمود کے زیر انتظام چلنے والے پورٹل پر اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی ایمبیسی میں بھی جا سکتے ہیں اور وہ وزیراعظم کے پورٹل پر بھی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔