لالچ سے بالاتر ہوگیا ہوں،ذاتی مفاد کے بجائے بڑے مقصد کیلئے سیاست کروں گا،قریشی

لالچ سے بالاتر ہوگیا ہوں،ذاتی مفاد کے بجائے بڑے مقصد کیلئے سیاست کروں گا،قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نے 36 سال مسلسل سیاست کی مگر میرا دامن صاف رہا جبکہ یہاں لوگ حکومتوں اور اسمبلیوں کا رکن بننا چاہتے ہیں، میں ذاتی مفاد کے بجائے اب بڑے مقصد کیلئے سیاست کروں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتا ن میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں لوگوں کو رکن اسمبلی اور وزیر بننے کا شوق ہے مگر میں ایسی لالچوں سے بالاتر ہوگیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی مفاد کیلئے سیاست کرنے کے بجائے کسی بڑے مقصد کیلئے سیاست کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایک دور تھا کہ کوئی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیتا تھا، عمران خان شوکت خانم اور نمل کیلئے چندہ اکھٹا کرنے نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ کیسے لوگ اس گلے سڑے نظام سے تنگ آچکے ہیں، عمران خان کی حیثیت تحریک انصاف میں ویسی ہی ہے جیسے پیپلزپارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو کی ہے۔ انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ2023 کے انتخابات میں اونٹ اسی کروٹ بیٹھے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تین بار بیت اللہ،اور تین مرتبہ روضہ رسولﷺ گیا ہوں ، اس میں میرا کوئی کمال نہیں نہ مجھ میں کوئی خوبی ہے یہ سب میرے مالک کا کرم ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >