پاکستان نے تاریخ کی سب سے مہنگی ترین ایل این جی خرید لی؟

پاکستان نے تاریخ کی سب سے مہنگی ترین ایل این جی خرید لی؟

غیر ملکی کاروباری جریدے بلوم برگ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے ہوئے ہیں، خریدے گئے ایل این جی کے 4 کارگو کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔

ملک میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے ، حکومت کی توقع تھی کہ ایل این جی کی قیمت کم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی کی سپلائی پر یورپ سے امریکہ تک ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس ہفتے پاکستان نے درآمد ایل این جی کے چار کارگو کے لیے ستمبر کے سودے کئے ہیں۔ جس کے بعد یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے ہوئے ہیں۔

پاکستان نے ستمبر میں 4 کارگو کی خریداری تقریباً 15 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو میں طے کئے تھے۔ پاکستان نے جولائی کے آغاز میں سستا کارگو مزید سستے کیلئے کینسل کیا تھا۔ تاہم اب پاکستان کا درآمدی بل پہلے ہی مہنگی کموڈیٹی کی خریداری پر بڑھ چکا ہے۔

پاکستان میں بجلی پیدواری میں درآمدی ایل این جی کا استعمال بڑھ چکا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ سپلائی قلت کے سبب عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی اسپاٹ قیمتیں بلند ہیں۔ جس کے باعث اب آنے والے وقت میں ملک میں بجلی کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  • خان صاحب کے پاس ٹیم ہے جو ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے، اور بجلی، گیس، پیٹرول، چینی آٹا مہنگا کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کاوشوں میں مگن۔۔۔

  • شاہ زیب خانزادہ نے ان کو ادھیڑ کر رکھ دیا تھا پھر اس کے خلاف غلیظ گالم گلوچ کرتے رہے یہ حکومت ابلیس کی حکومت ہے جو دشمن پاکستان اور انڈین نواز ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >