مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 392ارب 68 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری، پلاننگ کمیشن

مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 392ارب 68 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری، پلاننگ کمیشن

پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز تیزی سے جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے رواں مالی سال 900 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 392ارب 68 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق پہلی سہہ ماہی میں 20 فیصد ہدف کے مقابلے 44 فیصد فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔ 34 مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو 284 ارب 36 کروڑ فراہم کیے ہیں جن میں فنانس ڈویژن کو 60 ارب 63 کروڑ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کو 57 ارب، آبی وسائل کی تعمیر کیلئے 49 ارب 85 کروڑ اور کابینہ ڈویژن کیلئے 46 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بجلی کے منصوبوں کیلئے 148 ارب ، ایچ ای سی کیلئے 13 ارب 87 کروڑ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 12 ارب، ریلوے کیلئے ساڑھے 13 ارب، وزارت داخلہ کو ساڑھے 10 ارب، پلاننگ ڈویژن کو 14 ارب 68 کروڑ، صحت کے منصوبوں کیلئے ساڑھے 5 ارب اور وفاقی تعلیم کیلئے 4 ارب 26 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کمیشن نے غذائی تحفظ سے متعلق منصوبوں کیلئے ساڑھے 5 ارب، تخفیف غربت ڈویژن 29 کروڑ 94 لاکھ، سائنس و ٹیکنالوجی ارب 17 کروڑ، آزاد کشمیر 14 ارب 82 کروڑ اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 18 ارب 28 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>